اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین ٹیکنالوجی اور تجارت کے ذریعے ترقی کا محرک ہے، ماہرین

چین ٹیکنالوجی اور تجارت کے ذریعے ترقی کا محرک ہے، ماہرین

بارسلونا میں مقیم ایک ماہر نے مشاہدہ کیا ہے کہ چین کے پالیسی ساز اپنے معاشی اہداف کے حوالے سے پُرعزم ہیں اور ترقی میں نئی ٹیکنالوجیز کے کردار پر زور دے رہے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (ہسپانوی): جواکوئن بیلٹرن، پروفیسر آف ایسٹ ایشین اسٹڈیز، خود مختار یونیورسٹی آف بارسلونا

’’نئی ٹیکنالوجیز ترقی کا ایک اہم عنصر ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ جدید پیداواری صلاحیتوں کے ذریعے ترقی کو آگے بڑھانا ناگزیر ہے۔ یہ تصور جدت اور جدید ٹیکنالوجی کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ اسی لیے تحقیق کے شعبے میں بھرپور عزم اور وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔‘‘

بیلٹرن نے چین کی عالمی تجارت کو بڑھانے کی کوششوں خاص طور پر ’ون بیلٹ ون روڈ‘ کے منصوبے جیسے اقدامات کو بھی اجاگر کیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (ہسپانوی): جواکوئن بیلٹرن، پروفیسر آف ایسٹ ایشین اسٹڈیز، خود مختار یونیورسٹی آف بارسلونا

’’ چین دنیا کے باقی حصوں خاص طور پر جنوبی خطے کے ممالک کے ساتھ اپنی تجارت کو فروغ دے رہا ہے۔ چین کی اس حکمت عملی کا بارہا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔ اس کی ایک مثال’ ون بیلٹ ون روڈ‘ کا منصوبہ بھی ہے۔ اس منصوبے کا مقصد  تجارت بڑھانے کے لئے بنیادی سہولیات میں آسانیاں لانا ہے۔ یہ وہ کام ہے جو چین کر رہا ہے۔ بلاشبہ وہ دنیا بھر کے ساتھ اپنی تجارت کو بڑھا رہا ہے۔‘‘

بارسلونا، اسپین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!