اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلامریکانے سعودی عرب کے لیے اسلحہ کی نئی ڈیل کی منظوری دیدی

امریکانے سعودی عرب کے لیے اسلحہ کی نئی ڈیل کی منظوری دیدی

امریکی دفتر خارجہ نے سعودی عرب کے لیے گائیڈڈ ہتھیاروں کے سسٹم کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون نے کہا ہے کہ امریکہ و سعودی عرب کے درمیان یہ اسلحہ کی تازہ ترین ڈیل ہے جس کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منظوری دی ہے۔دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی’ کے توسط سے سعودی عرب کو اسلحہ کے اعتبار سے یہ ڈیل مزید مضبوط کرے گی اور مستقبل کے لیے سعودی طیاروں کی صلاحیت کو بڑھائے گی۔

بیان میں یہ بات بھی اجاگر کی گئی ہے کہ ہتھیاروں کے اس پروگرام میں سعودیہ کی شاہی ایئر فورس کے لیے تربیتی پروگرام بھی شامل ہوگا۔ خصوصا سعودی کے پاس موجود ‘سی 130 ٹرانسپورٹ طیاروں’ اور نگرانی کے لیے ‘ایئرکرافٹ ای 3’ کے ساتھ ساتھ بیلی ہیلی کاپٹرز کے استعمال کی تربیت کو بھی بہتر کیا جائے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!