قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں افطار کرنے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اذان کے وقت امپائرز نے کچھ دیر کیلئے میچ روک دیا تاکہ کھلاڑی روزہ افطار کرسکیں۔ اس موقع پر تمام کھلاڑیوں کو روزہ افطار کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس پر فینز کی جانب سے انہیں سراہا جارہا ہے۔
