اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرٹینمنٹمیری شادی کافی وائرل اور شاندار رہی، اداکارہ حریم سہیل

میری شادی کافی وائرل اور شاندار رہی، اداکارہ حریم سہیل

پاکستانی اداکارہ حریم سہیل نے اپنی شادی کی تفصیلات مداحوں سے شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری شادی کافی وائرل اور شاندار رہی، کیونکہ میرے ذہن میں کچھ خاص خواہشات تھیں جو میں اپنے بڑے دن پر پوری کرنا چاہتی تھی۔ نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے حریم سہیل نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ یہ مکمل طور پر ارینجڈ میرج نہیں تھی بلکہ ایک لو میرج تھی،

جسے ہمارے والدین نے ارینجڈ میرج میں بدل دیا، ہم دونوں کی ایک دوسرے کے ساتھ بہترین انڈراسٹینڈنگ ہے کیونکہ میرے شوہر میرے بہترین دوست بھی ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ جب آپ کا جیون ساتھی آپ کا بہترین دوست ہو تو آپ ایک خاص قسم کی ہم آہنگی اور کیمسٹری شیئر کرتے ہیں، آپ ان کے ساتھ کھل کر بات کر سکتے ہیں اور وہ آپ کی زندگی کو آسان اور خوش گوار بنا دیتے ہیں، میرے لیے اصل انڈراسٹینڈنگ کا مطلب ہے کہ آپ اپنے پارٹنر کو خوب اچھی طرح سمجھیں کیونکہ آپ نے ساری زندگی ان کے ساتھ گزارنی ہوتی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!