پیر, فروری 23, 2026
تازہ ترینچین میں دنیا کا سب سے بڑا آئس اینڈ سنو پارک درجہ...

چین میں دنیا کا سب سے بڑا آئس اینڈ سنو پارک درجہ حرارت بڑھنے کے باعث بند

ہاربن (شِنہوا) دنیا میں اپنی نوعیت کے سب سے بڑے تھیم پارک، ہاربن آئس اینڈ سنو ورلڈ کے برفانی مناظر درجہ حرارت بڑھنے کے باعث پگھلنے لگے جس کی وجہ سے اس پارک کو بند کر دیا گیا۔

منتظمین کے مطابق چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن میں واقع اس مقبول سرمائی تفریحی مقام کا 27 واں ایڈیشن اس سال برف کے پگھلاؤ کے دوران حفاظتی خدشات اور سیاحوں کو معیاری تجربہ فراہم کرنے کے لئے معمول سے پہلے ہی ختم کر دیا گیا۔

جن سیاحوں نے پہلے سے ٹکٹ بک کر رکھے تھے انہیں مکمل رقم واپس کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ایک خصوصی اقدام کے تحت جن افراد نے 20 سے 28 فروری 2026 کے عرصے کے لئے ٹکٹ خریدے تھے، انہیں اگلے ایڈیشن میں مفت داخلہ دیا جائے گا۔

اگرچہ بیرونی پارک بند ہو گیا ہے تاہم ہاربن آئس اینڈ سنو ورلڈ کمپلیکس کے اندر واقع دنیا کا سب سے بڑا انڈور آئس اینڈ سنو تھیم پارک اتوار کو دوپہر 12 بجے کھل گیا۔

ایک مستند آئس اینڈ سنو تھیم پارک کے طور پر ہاربن آئس اینڈ سنو ورلڈ چین کے نمایاں سرمائی تفریحی مقامات میں شمار ہوتا ہے۔

چین برفانی معیشت کو ترقی کے ایک نئے ذریعے کے طور پر فروغ دینا چاہتا ہے۔ ریاستی کونسل کی جانب سے جاری کردہ رہنما اصولوں کے مطابق اس شعبے کی اقتصادی مالیت 2027 تک 12 کھرب یوآن (تقریباً 174 ارب امریکی ڈالر) اور 2030 تک 15 کھرب یوآن تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!