بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خزانہ، کسٹمز جنرل ایڈمنسٹریشن اور ریاستی ٹیکس انتظامیہ نے مشترکہ طور پر 15 ویں پانچ سالہ منصوبے (2026-2030) کے دوران سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترویج کے لئے درآمدی ٹیکس مراعات کے نفاذ سے متعلق ایک نوٹس جاری کیا ہے۔
یہ پالیسی یکم جنوری 2026 سے 31 دسمبر 2030 تک موثر رہے گی، جس کے تحت سائنسی و تکنیکی ترویج کے اداروں کی جانب سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر درآمدی ٹیکس اور درآمد سے منسلک ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے استثنیٰ دیا جائے گا۔
ان اشیاء میں سائنسی ترویج سے متعلق فلمیں، ویڈیوز اور آلات شامل ہیں جو ملک میں تیار نہیں کئے جا سکتے یا جن کے مقامی متبادل مطلوبہ کارکردگی کے معیار پر پورا نہیں اترتے۔
نوٹس کے مطابق اہل اداروں میں سائنس و ٹیکنالوجی میوزیم اور قدرتی تاریخ کے عجائب گھر شامل ہیں۔




