پیر, فروری 23, 2026
تازہ ترینکینیا میں نئے چینی سال کے موقع پر گھڑ دوڑ کی رنگا...

کینیا میں نئے چینی سال کے موقع پر گھڑ دوڑ کی رنگا رنگ تقریب

کینیا کے جوکی کلب نے اتوار کے روز چین کے گھوڑے کے نئے سال کے موقع پر ایک تھیمڈ گھڑ دوڑ کا انعقاد کیا۔ یہ تقریب دو ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلے اور روایتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ تھی۔

تقریب کا انعقاد نیروبی کے نگونگ ریس کورس میں ہوا جہاں گھڑ دوڑ کے کینیائی شائقین اور مقامی چینی کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔

کبیر دھانجی نے کہا کہ یہ دوڑ محض ایک کھیل کا مقابلہ نہیں تھی بلکہ اس نے دو ایسی ثقافتوں کے درمیان ایک علامتی پل کا کردار ادا کیا جو گھوڑے کے لئے گہری تاریخی عقیدت رکھتی ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): کبیر دھانجی، منتظم

’’گھڑ دوڑ تاریخی طور پر دنیا بھر کی ثقافتوں اور خاص طور پر چین کی تہذیب کا ایک اہم حصہ رہی ہے۔ آج کی یہ دوڑ بھی خاص اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہ گھوڑے کے سال کے آغاز کے موقع پر منعقد ہوئی ہے۔‘‘

اس تھیمڈ گھڑ دوڑ نے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے شائقین کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کیا۔ متعدد افراد نے چین کی ثقافت اور کینیا کی قومی ترقی میں چین کے کردار کو سراہتے ہوئے اسے قابلِ تحسین قرار دیا۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): ایوا لاٹیسیا، مہمان

“میں چینی عوام کو نئے سال کی خوشیاں مبارک کہنا چاہوں گی۔اور میں واقعی یہ پسند کروں گی کہ نئے چینی سال کی کسی تقریب میں شرکت کروں ۔ چینی قوم کی جو بات مجھے بے حد پسند ہے وہ ان کی ثقافت ہے۔ ان کی ثقافت نہایت خوبصورت اور متنوع ہے جو مجھے خاص طور پر متاثر کرتی ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): آیُما سنگوٹی، مہمان

’’میں سب سے پہلے یہ کہنا چاہوں گی کہ چینی عوام سے مل کر، ان کی ثقافت کو جان کر اور یہ دیکھ کر کہ وہ ہمارے ملک کے لیے کیا کچھ کر رہے ہیں، میں بے حد شکر گزار ہوں۔ خاص طور پر تعمیرات اور نئے ترقیاتی منصوبوں میں جس انداز سے وہ ہماری حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، وہ قابلِ تحسین ہے۔

ہم ان کی موجودگی پر خوش ہیں اور ہمیں خوشی ہے کہ وہ اپنا نیا سال منا رہے ہیں۔ ہم ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں اور مجموعی طور پر ہم بہت خوش ہیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): آیوےوانگو، مہمان

’’میں انہیں دل کی گہرائیوں سے نیا سال مبارک کہنا چاہوں گی۔ اس نئے سال میں میں ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہوں۔ میں نئے چینی سال کی روایات کو مزید قریب سے جاننے اور اس کا تجربہ کرنے کی خواہش مند ہوں۔ ساتھ ہی میں نئے لوگوں سے ملنے اور ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کی بھی خواہش مند ہوں جو وہ ہمارے لئے لے کر آتے ہیں۔‘‘

نیروبی سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

کینیا میں گھوڑے کے سال  کی رنگا رنگ تقریب

نیروبی کے نگونگ ریس کورس میں خصوصی گھڑ دوڑ کا انعقاد کیا گیا

جوکی کلب آف کینیا نے شاندار انداز میں میزبانی کی

کینیا کے شہری اور چینی کمیونٹی کے لوگ پُرجوش شریک ہوئے

نئے سال کے آغاز پر خوشی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا

ایونٹ ثقافتی ہم آہنگی اور روایتی دوستی کا خوبصورت مظاہرہ تھا

گھوڑا دونوں تہذیبوں میں عزت، وقار اور طاقت کی علامت سمجھا جاتا ہے

شائقین کی بڑی تعداد نے گھڑ دوڑ دیکھی

کینیا میں ترقیاتی منصوبوں میں تعاون پر چینی قیادت کو شرکاء کا اظہارِ تحسین

پروگرام چین اور کینیا کے تعلقات مستحکم ہونے کا ذریعہ بنے گا

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!