پیر, فروری 23, 2026
تازہ ترینچھونگ چھنگ،  پاکستانی نوجوان نے پہلی بار نئے چینی سال کا جشن...

چھونگ چھنگ،  پاکستانی نوجوان نے پہلی بار نئے چینی سال کا جشن منایا

چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ کے بانان ڈسٹرکٹ کلچرل اینڈ آرٹ سینٹر میں پاکستانی نوجوان میمونہ سحر حنیف نے نئے چینی سال کے موقع پر پیپر کٹنگ کا ہنر آزمایا۔ یہ تقریب حال ہی میں منعقد ہوئی جس میں 20 سے زائد غیر ملکی طلباء نے شرکت کی تاکہ روایتی رسوم کا تجربہ کر سکیں۔ اس موقع پر چین اور پاکستان کے درمیان عوامی روابط کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔

اپنا تیار کردہ فن پارہ دکھاتے ہوئے پاکستانی نوجوان نے چینی زبان مینڈارن میں  ’’گھوڑے کے سال کی خوشیاں مبارک ہوں‘‘ کے مختصر الفاظ کہے ۔

چین اور پاکستان اپنے تعلقات کو "ہر موسم کا دوستانہ رشتہ” قرار دیتے ہیں۔ چین کی یونیورسٹیوں نے میڈیکل، انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں پاکستانی طلبہ کی بڑھتی تعداد کو داخلہ دیا ہے۔ چین کا عظیم شہر چھونگ چھنگ نئے تعلیمی اور ثقافتی مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن اسکرین :

چھونگ چھنگ کے کلچرل اینڈ آرٹ سینٹر میں نئے چینی سال کی تقریب

پاکستانی نوجوان میمونہ سحر حنیف نے ’’پیپر کٹنگ‘‘ کا چینی ہنر  پیش کیا

تقریب کے شرکا نے روایتی چینی رسوم اور ثقافت کا لطف اٹھایا

میمونہ نے اپنا فن پارہ دکھاتے ہوئے ایک مختصر  پیغام بھی دیا

اس نے ’’گھوڑے کے سال کی خوشیاں مبارک ہوں‘‘ کے مختصر الفاظ کہے

چین اور پاکستان اپنے تعلقات کو ہر موسم کا دوستانہ رشتہ کہتے ہیں

چینی یونیورسٹیوں نے پاکستانی نوجوانوں کی بڑی تعداد کو داخلے دئیے

 پاکستانی طلبہ میڈیکل، انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں پڑھ رہے ہیں

چھونگ چھنگ اب ایک نئے تعلیمی وثقافتی مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!