پیر, فروری 23, 2026
پاکستانصومالیہ کا پاکستان کیساتھ 2 کھرب 51 ارب کے دفاعی معاہدہ پر...

صومالیہ کا پاکستان کیساتھ 2 کھرب 51 ارب کے دفاعی معاہدہ پر غور

صومالیہ کی جانب سے پاکستان سے 24 جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی خریداری کیلئے مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس کے مطابق 2کھرب 51ارب روپے کا دفاعی معاہدہ زیر غور ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صومالیہ پاکستان سے جدید لڑاکا طیارے حاصل کرنے کیلئے اعلیٰ سطح مذاکرات میں تیزی لا رہا ہے اور مجوزہ معاہدہ کے تحت 24تک جے ایف 17تھنڈر طیاروں کی خریداری پر غور جاری ہے جو 1991میں ریاستی انہدام کے بعد پہلی مرتبہ ملکی فضائی جنگی صلاحیت کی بحالی کی اہم کوشش قرار دی جا رہی ہے۔

میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے مذاکرات بنیادی طور پر جے ایف 17 کے جدید بلاک تھری ورژن پر مرکوز ہیں اور یہ کثیر مرحلہ دفاعی پیکج تقریباً2کھرب 51ارب روپے (900 ملین ڈالر) مالیت کا بتایا جاتا ہے، اگر معاہدہ طے پا جاتا ہے تو یہ سرد جنگ کے بعد موغادیشو کی سب سے بڑی اور اہم دفاعی خریداری ہوگی اور اس سے افریقہ خطے کے سکیورٹی ڈھانچے میں نمایاں تبدیلی کا اشارہ ملے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!