اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینشِنہوا ہانگ کانگ میں مختلف شعبوں کے ساتھ تعاون کو مضبوط کرےگا

شِنہوا ہانگ کانگ میں مختلف شعبوں کے ساتھ تعاون کو مضبوط کرےگا

شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا(دائیں) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کے صدر ژانگ شیانگ(بائیں) سے ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

ہانگ کانگ(شِنہوا)شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے(ایچ کے ایس اے آر) کے دورے کے موقع پر ہانگ کانگ میں تعلیم، ثقافت اور اشاعت سمیت مختلف شعبوں کے حکام سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

شِنہوا نے بدھ کو یونیورسٹی آف ہانگ کانگ(ایچ کے یو) کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔دونوں فریقوں نے علاقائی ترقی،تھنک ٹینک کی ترقی،با صلاحیت افراد کی تیاری،ٹیکنالوجی کی منتقلی اور بین الاقوامی روابط کے شعبوں میں عملی تعاون کا عہد کیا۔

فو نے دستخط کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ فریقین کئی شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع رکھتے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یادداشت  تبادلوں کے نئے باب کے نکتہ آغاز کا کردار ادا کرے گی۔

ایچ کے یو کے صدر ژانگ شیانگ نے دیرپا اور قریبی شراکت داری کو پروان چڑھانے کے لئے ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کی توقع ظاہر کی۔

شِنہوا ایوان اشاعت اور سینو یونائیٹڈ(ہولڈنگز) لمیٹڈ نے تزویراتی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کئے۔ باؤہینیا ثقافتی گروپ کے چیئرمین شو ژینگ ژونگ سے ملاقات میں فو نے روایتی چینی زبان میں کلیدی کتابوں کی مشترکہ اشاعت اور تقسیم کے لئے جامع تعاون کی امید ظاہر کی۔ انہوں نے اشاعت میں مربوط ترقی کی نئی راہیں تلاش کرتے ہوئے قومی حکمت عملیوں اور ہانگ کانگ کی پوزیشن کے مطابق معیاری اشاعتیں تیار کرنے پر زور دیا۔

شو نے ہانگ کانگ کے ثقافتی شعبے کے فروغ اور چین کی اچھی کہانیاں بیان کرنے کے لئے شِنہوا کے ساتھ قریبی تعاون کی امید ظاہر کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!