جمعرات, جنوری 22, 2026
تازہ ترینمالیات، تجارت اور سائنسی و تکنیکی جدت ہانگ کانگ کی ترقی کو...

مالیات، تجارت اور سائنسی و تکنیکی جدت ہانگ کانگ کی ترقی کو آگے بڑھائیں گے، سیکرٹری مالیات

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ کی اقتصادی ترقی کے 3 کلیدی انجن مالیات، تجارت اور سائنسی و تکنیکی جدت مستقبل میں بھی بھرپور طریقے سے متحرک رہیں گے۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت کے سیکرٹری مالیات پال چھن نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس سے اپنے اہم خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور بلاک چین جیسی ٹیکنالوجیز میں ہونے والی پیش رفت گہری صنعتی تبدیلی اور معاشی ترقی کا باعث بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ مالیاتی اور تکنیکی جدت کے شعبوں میں نئے اقدامات کو فعال طور پر تلاش کر رہا ہے اور ان کے آزمائشی منصوبے  شروع کر رہا ہے۔

پال چھن نے مزید کہا کہ گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ عظیم تر خلیجی علاقہ (جی بی اے) کے پڑوسی شہروں کے ساتھ قریبی تعاون کے پیش نظر ہانگ کانگ سرمایہ کاری کے لئے ایک بہترین مقام ہے کیونکہ یہ خطہ اپنی مضبوط اختراعی اور تکنیکی صنعتی چینز کی وجہ سے مشہور ہے۔

بین الاقوامی تجارت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے روایتی ماڈل یعنی کم لاگت والی اشیاء کی تیاری اور برآمد سے ہٹنے والی حالیہ تبدیلی کو اجاگر کیا جو کبھی ترقی پذیر معیشتوں پر حاوی تھا۔چین کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین اعلیٰ سطح کے دو طرفہ کھلے پن کو آگے بڑھا رہا ہے اور معیشت کو سہارا دینے کے لئے مقامی طلب میں اضافے کی طرف راغب ہو رہا ہے۔ پال چھن نے کہا کہ اس عمل نے ملک کی اعلیٰ معیار کی ترقی میں نئی روح پھونک دی ہے اور دنیا بھر سے معیاری اشیاء اور خدمات کے لئے مارکیٹ کے وسیع مواقع پیدا کر دیئے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!