بیجنگ (شِنہوا) چین نے کراچی کے شاپنگ مال میں آتشزدگی کے متاثرین کے لئے گہرے افسوس اور جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے ایک نیوز بریفنگ کے دوران زخمیوں کی جلد صحت یابی کی تمنا ظاہر کی۔
مقامی حکام کے مطابق کراچی میں پیش آنے والی آتشزدگی کے اس واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 60 ہو گئی ہے جبکہ بدھ کے روز کثیر المنزلہ عمارت کی ایک دکان سے کم از کم 30 لاشیں برآمد کی گئیں۔




