پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام نے بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ودیا بالن کو پاکستان لا کر ڈرامہ بنانے کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں میزبان نے مدیحہ امام سے سوال کیا کہ اگر کسی بھارتی اداکار کو پاکستان لاکر ڈرامہ بنانا ہو تو کس اداکار کو کاسٹ کرنا چاہیں گی؟ اس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ ودیا بالن کو لیکر ڈرامہ بنانا چاہوں گی مجھے لگتا ہے کہ وہ ٹی وی کی بھی شاندار اداکارہ ثابت ہوں گی۔
انکا کہنا تھا کہ ودیا بالن اگر پاکستان آتی ہیں تو ہماری ٹی وی انڈسٹری میں ایک بہترین اضافہ ہوسکتی ہیں۔
بھارت میں کام کے سوال پر مدیحہ امام نے کہا میرے خیال میں اداکاروں کو دنیا میں ہر جگہ کام کرنا چاہئے لیکن یہ حساس معاملہ ہے اسلئے چیزوں کا خیال بھی رکھنا چاہئے اور اچھا فیصلہ کرنا چاہئے۔




