جمعرات, جنوری 22, 2026
انٹرنیشنلاگر حماس نے ہتھیار نہ ڈالے تو جلد نیست و نابود کرینگے،...

اگر حماس نے ہتھیار نہ ڈالے تو جلد نیست و نابود کرینگے، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ بورڈ آف پیس میں مختلف ممالک کی شمولیت کو تیز تر بنانے کیساتھ ساتھ حماس کو ایک بار پھر سخت دھمکی دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے ورلڈ اکنامک فورم میں غزہ ورلڈ آف پیس کی دستخظی تقریب کا بھی انعقاد کیا، اس دوران میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ مشرقِ وسطی میں امن قائم ہو چکا ہے اور غزہ میں صرف چند چھوٹے مسائل باقی ہیں جن میں حماس شامل ہے، انہوں نے حماس کو پھر سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر بہت جلد اپنے ہتھیار نہیں ڈالے تو اس تنظیم کو انتہائی تیزی سے ختم کر دیا جائیگا، حماس کی قیادت نے خود ہتھیار ڈالنے پر اتفاق کیا تھا اور اب اسے اپنے وعدے کو فوری طور پر نبھانا چاہئے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ حماس کیلئے ہتھیار ڈالنا آسان کام نہیں ہے کیونکہ وہ ہتھیار ہاتھ میں لیکر پیدا اور پلے بڑھے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ اگلے دو تین دنوں میں اور یقینی طور پر آئندہ تین ہفتے میں واضح ہو جائیگا کہ حماس واقعی خود کو غیر مسلح کرتی ہے یا نہیں، اگر حماس نے ایسا نہ کیا تو انہیں بہت جلد نیست و نابود کر دیا جائیگا۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ غزہ میں ممکنہ امن فوج کے قیام میں شرکت کیلئے 59 ممالک دلچسپی رکھتے ہیں اور ان میں سے کئی ممالک کا مقصد حماس کیخلاف کارروائی کرنا ہے، وہ ممالک غزہ آنا چاہتے ہیں اور حماس کو ختم کرنا چاہتے ہیں وہ جو بھی کر سکتے ہیں، کرنے کیلئے تیار ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!