جمعرات, جنوری 22, 2026
تازہ ترینچین کا بین الاقوامی مسافروں کے لئے 41 نئی ڈیوٹی فری شاپس...

چین کا بین الاقوامی مسافروں کے لئے 41 نئی ڈیوٹی فری شاپس کھولنے کا اعلان

بیجنگ (شِنہوا) چینی حکومت ملک میں داخلے کے 41 منتخب مقامات پر ڈیوٹی فری شاپس قائم کرے گی جن میں ہوائی اڈے، سمندری بندرگاہیں اور زمینی سرحدی گزرگاہیں شامل ہیں۔

نئی ڈیوٹی فری شاپس کا مقصد ملک میں آنے والے بین الاقوامی مسافروں کے لئے ٹیکس فری خریداری کو آسان بنانا ہے۔

وزارت خزانہ سمیت 5 سرکاری محکموں نے اس بات کا اعلان کیا اور ان دکانوں کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ہوائی اڈوں، بندرگاہوں یا زمینی سرحدی گزرگاہوں کے محدود زونز کے اندر واقع ہوں گی۔ ملک بھر میں پھیلی ہوئی یہ دکانیں صرف بیرون ملک سے آنے والے بین الاقوامی مسافروں کو ڈیوٹی فری اشیاء فراہم کریں گی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے کھپت میں اضافہ ہوگا اور ڈیوٹی فری ریٹیل کے شعبے میں پائیدار ترقی کو فروغ ملے گا۔

چین کے قدرتی مناظر اور ثقافتی کشش کے علاوہ یہاں خریداری اب بین الاقوامی سیاحوں کے سفری پروگراموں کا ایک ناگزیر حصہ بنتی جا رہی ہے۔ چین حالیہ برسوں میں ویزا کے بغیر داخلے کی اپنی پالیسیوں کو بھی وسعت دے رہا ہے اور بین الاقوامی سیاحوں کے لئے روانگی کے وقت ٹیکس کی واپسی  کی خدمات کو مزید بہتر بنا رہا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!