ڈی آئی خان ٹانک روڈ پر نامعلوم افراد نے پیٹرول پمپ کو آگ لگا دی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو و پولیس حکام موقع پر پہنچے اور آگ بجھائی۔
پولیس کے مطابق 30 سے 40 نامعلوم افراد نے آگ لگانے سے قبل پمپ کے سٹاف کو رسیوں سے باندھا اور پھر پمپ جلا دیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں۔




