گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کیساتھ زیادتی بند، بدمزگیاں پیدا نہ کی جائیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آٹے کی پابندی کے معاملے پر وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب سے بات کروں گا۔
وفاق ہمارے صوبے کیساتھ زیادتی بند کرے، ہمارے حقوق نہیں دیئے جارہے اوپر سے آٹا بھی فراہم نہیں کیا جارہا۔
انہوں نے کہا کہ صوبوں کے درمیان بدمزگیاں پیدا نہ کی جائیں، ہم نے پنجاب یا ملک پر سستی بجلی، تیل و گیس تو بند نہیں کی، مشکل وقت میں مدد کرنی چاہئے پابندیاں نہیں لگانی چاہئیں۔




