بیجنگ (شِنہوا) چین ہمیشہ حقیقی کثیر الجہتی کے لئے پرعزم رہا ہےاور وہ اقوام متحدہ کے کلیدی کردار پر مبنی بین الاقوامی نظام کا مضبوطی سے دفاع کرے گا۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے یہ بات ایک نیوز بریفنگ کے دوران کہی۔ ان کے یہ ریمارکس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آئے جس میں انہوں نے منگل کو کہا تھا کہ اقوام متحدہ کو اس کی صلاحیتوں کی وجہ سے کام جاری رکھنا چاہیے لیکن ان کا تجویز کردہ بورڈ آف پیس "شاید” اس تنظیم کی جگہ لے لے۔
گو جیاکن نے کہا کہ بین الاقوامی صورتحال خواہ کیسی ہی کیوں نہ ہو جائے چین اقوام متحدہ کے کلیدی کردار پر مبنی بین الاقوامی نظام، بین الاقوامی قانون کے تحت قائم عالمی نظم و نسق اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں پر مبنی بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کا مضبوطی سے دفاع کرے گا۔




