اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلہنگری نے نئے چینی قمری سال کے یادگاری ٹکٹ جاری کردیئے

ہنگری نے نئے چینی قمری سال کے یادگاری ٹکٹ جاری کردیئے

ہنگری، بوداپست میں ایک تقریب کے دوران جاری کردہ سانپ کے سال کے ڈاک ٹکٹوں کا پہلے دن کا کور دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

بوداپست(شِنہوا)ہنگری کے شہر بوداپست کے چینی ثقافتی مرکز میں نئے چینی قمری سال، سانپ کے سال کے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کی ایک شیٹ جاری کی گئی۔

یہ ڈاک ٹکٹ ہنگری میں چینی سفارت خانے، ہنگری کی وزارت قومی معیشت اور بوداپست میں چینی ثقافتی مرکز کے تعاون سے ہنگری پوسٹ نے جاری کئے ہیں۔

ہنگری کے چینی گرافک آرٹسٹ ہو یانگ کمیلا کے ڈیزائن کردہ 4 ڈاک ٹکٹوں پر مشتمل شیٹ کی 20 ہزار کاپیاں شائع کی گئی ہیں۔ ڈیزائن میں سرخ اور زرد رنگ کا استعمال کیا گیا ہے۔ زرد پس منظر میں ایک دوسرے میں ضم سرخ رنگ کے 2 سانپ اور سرخ پس منظر میں اسی طرح کی سانپ کی جوڑی موجود ہے۔ "سانپ کا سال 2025” چینی اور ہنگری دونوں زبانوں میں تحریر کیا گیا ہے۔

ہو یانگ نے شِنہوا سے گفتگو میں کہا کہ ان کے ڈیزائن میں جو لکڑی کا سانپ دکھایا گیا ہے وہ  حکمت اور علم کی علامت ہے جبکہ لکڑی بنیادی طور پر ترقی کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ خصوصیات وہ جوہر ہیں جسے میں نے ڈاک ٹکٹ میں واضح کیا ہے۔

تقریب کے دوران ہنگری میں چینی سفیر گونگ تاؤ نے ثقافتی و معاشی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چینی ثقافت میں سانپ دانشمندی اور ذہانت کی علامت ہے جو خوش قسمتی اور کامیابی کی پیشگوئی کرتا ہے۔

گونگ نے چینی اداروں کی ہنگری میں سرمایہ کاری میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کا بھی تذکرہ کیا جس کی وجہ سے یہ ملک چین کی وسطی اور مشرقی یورپ میں سب سے زیادہ چینی سرمایہ کی منزل بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین 2025 میں ہنگری میں سب سے بڑے غیرملکی سرمایہ کار کی حیثیت سے اپنا مقام برقرار رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!