اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے بڑے پیمانے پر مقامی طور پر تیار کردہ بڑے غیرعسکری...

چین نے بڑے پیمانے پر مقامی طور پر تیار کردہ بڑے غیرعسکری یو اے وی کی پہلی کھیپ حوالے کردی

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کے شہر شی حہ زی میں ایچ وائی 100 بڑی غیرعسکری بغیر پائلٹ فضائی گاڑیاں (یو اے وی) دیکھی جاسکتی ہیں۔(شِنہوا)

ارمچی (شِنہوا) چین میں اپنی مدد آپ کے تحت تیار کردہ بڑے غیرعسکری بغیر پائلٹ فضائی گاڑیوں (یو اے ویز) کی ایک کھیپ پیداواری لائن سے باہر آگئی ہے۔

ان میں سے 3 بڑی یو اے ویز زرعی ، جنگلاتی تحفظ اور فضائی ترسیل کی نقل و حمل جیسے مختلف شعبوں میں استعمال کے لئے گاہکوں کے حوالے کردی گئیں۔

ارسا ایروناٹیکل کا تیار کردہ ایچ وائی 100 یو اے وی ماڈل فکسڈ ونگ کا بڑا یو اے وی ہے  جس کا زیادہ سے زیادہ  ٹیک آف وزن 5.25 ٹن اور پے لوڈ کی گنجائش 1.9 ٹن ہے۔ یہ زیادہ سے زیادہ 1 ہزار 800 کلومیٹر تک اور 10.6 گھنٹے تک پرواز کرسکتا ہے جبکہ 4 میٹر کی بلندی پر مستحکم طویل پرواز کی صلاحیت بھی ہے۔

دیگر اقسام کے ڈرونز کی نسبت بڑے یو اے وی میں زیادہ پے لوڈ کی صلاحیت ، وسیع فاصلے اور زیادہ بلندی پر جانے کی صلاحیت ہوتی ہے جس سے وہ چھوٹے ڈرونز جیسا کہ دیگر کم اونچائی والے طیاروں کی ضرورت پورے کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔

ارسا ایروناٹیکل کے جنرل منیجر یو یانگ کا کہنا ہے کہ ایچ وائی 100 کے پروں کا پھیلاؤ 18 میٹر سے زائد ہے، اگر اسے حشرات کش ادویات کے چھڑکاؤ میں استعمال کیا جائے تو یہ ایک دن میں 2 لاکھ 40 ہزار مو (تقریباً 16 ہزار ہیکٹر) کا احاطہ کرسکتا ہے۔

ایک بڑے یو اے وی بغیر پائلٹ طیارے کا زیادہ سے زیادہ ٹیک آف وزن 150 کلوگرام سے زیادہ ہے ۔ زرعی اور جنگلاتی تحفظ ، ترسیلی نقل و حمل ، فضائی ترسیل ، ہنگامی بچاؤ ، اور ہوائی مواصلاتی ریل سمیت  وسیع پیمانے پر اس کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!