اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی مقامی انتظامیہ کی 2025 کی معاشی منصوبہ بندی سے وابستہ...

چین کی مقامی انتظامیہ کی 2025 کی معاشی منصوبہ بندی سے وابستہ توقعات

چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر چھنگ دو میں ایک پریس کانفرنس میں دو پیڈل والا انسان نما روبوٹ پیش کیا جا رہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)نئے سال کے آغاز سے چین کی صوبائی سطح کے علاقے ’’2 سیشنز‘‘ پر مشتمل اجلاس منعقد کر رہے ہیں جس میں 2025 کی ترقیاتی ترجیحات کی نشاندہی کے لئے حکومت کی کارکردگی رپورٹس پیش کی جارہی ہیں۔

کھپت بڑھانا اور ’’نئے معیار کے پیداواری محرکات‘‘ بدستور مشترکہ اہداف ہیں۔’’ڈیبیو انجنوں‘‘ جیسی نئی اصطلاحات کی شمولیت نے مقامی حکومتوں کی جانب سے ترقی کے نئے محرکات کے حصول پر بھی روشنی ڈالی ہے۔

عالمی معاشی سست روی کے تناظر میں اس سال چین کی مقامی حکومتوں کے معیشت کے فروغ کے لئے کئے گئے اقدامات نے دنیا بھر میں خاطر خواہ توجہ حاصل کی ہے۔

ڈیبیو معیشت نسبتاً ایک نئی اصطلاح ہے۔یہ کمپنیوں کو نئی مصنوعات کا آغاز،نئے کاروباری ماڈل،خدمات اور ٹیکنالوجیز متعارف کرانے اور فلیگ شپ سٹور کھولنے والی کمپنیوں کو بیان کرنے کی پٹاری ہے۔

یہ اصطلاح شنگھائی،گوانگ ڈونگ،ہونان اور حئی لونگ جیانگ کے علاوہ دیگر علاقوں کی 2025 کی سرکاری کارکردگی رپورٹس میں شامل کی گئی ہے۔

سنٹرل اکنامک ورک کانفرنس میں کھپت میں بھرپور اضافے،سرمایہ کاری کی استعداد میں بہتری اور تمام محاذوں پر مقامی کھپت بڑھانے کے عزم کے بعد کئی مقامی حکومتوں کی رپورٹس میں 2025 میں کھپت بڑھانے کو اجاگر کیا گیا ہے۔

نئی معیاری پیداواری قوتیں،صنعتی بہتری اور ٹیکنالوجی پر مبنی تخلیقات مقامی معاشی لائحہ عمل میں لگاتار دوسرے سال بھی نمایاں رہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!