امریکہ کے شہر نیو یارک کے لنکن سنٹر میں بیجنگ جنفان یوتھ آرٹ طائفے کے چینی طلبہ فن کا مظاہرہ پیش کررہے ہیں۔(شِنہوا)
نیو یارک(شِنہوا) بیجنگ جنفان یوتھ آرٹ طائفے اور اقوام متحدہ کے بین الاقوامی سکول کے بینڈ کے تقریباً 400 طلبہ نے اس سال 29 جنوری کو آنے والے بہار تہوار کی مناسبت سے نیو یارک سٹی کے لنکن سنٹر میں مشترکہ طور پر فن کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔
فن کا یہ مظاہرہ ڈیوڈ گیفن ہال کے وو تسائے تھیٹر میں ہوا جس میں مقامی شہریوں اور چینی-امریکی برادری کے ارکان سمیت 2 ہزار 500 سے زائد شائقین نے شرکت کی۔
یہ ایونٹ روایت اور جدت،مشرق اور مغرب کا بہترین امتزاج تھا جس میں روایتی چینی موسیقی،سمفونک آرکیسٹرا، صوتی آلات،چورل گلوکاری،رقص،پیکنگ اوپرا اور مارشل آرٹس کا مظاہرہ کیا گیا۔
شو میں شریک نیو جرسی کے شہر جرسی سے تعلق رکھنے والی لائبریرین یولانڈا کیحے نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کے فن کا مظاہرہ شاندار تھا۔میں خصوصی طور پر جنفان سمفونی آرکیسٹرا اور ڈانس طائفے سے متاثر ہوئی جبکہ خوبصورت ملبوسات نے مجموعی لطف دوبالا کر دیا۔
تقریب میں چینی لباس زیب تن کر کے شرکت کرنے والے نیو یارک سان جیانگ خیراتی ادارے کے سابق چیئرمین فو شیان چھنگ نے زوردیا کہ ثقافتی اور عوامی سطح کے تبادلوں کی چین اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں پل جیسی اہمیت ہے۔انہوں نے کہا کہ فن کی کوئی سرحدیں نہیں ہوتیں۔آج رات ہر بات اور رقص کا ہر انداز دوستی اور امید کا پیغام دیتا ہے۔
