ہیڈ لائن:
مختلف ممالک کے طلباءکا چین کےمشرقی گاؤں میں روایتی ثقافت کا جائزہ
جھلکیاں:
دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والےطلباءنےچین کےمشرقی گاؤں کا دورہ کر کے وہاں کی روایتی ثقافت کا جائزہ لیا ہے۔ آئیے اس کی تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1۔ تقریب کے مختلف مناظر
2۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): کین جیمس لنڈسے، برطانوی طالبعلم
3۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): ایلیا گریچیف، روسی طالبہ
4۔ ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): کونر پیٹرلاک وڈ، آئرش طالبعلم
تفصیلی خبر:
چین کےنئے سال کی آمد کے ساتھ ہی چین کی مختلف یونیورسٹیوں میں پڑھنے والے دنیا کے مختلف ممالک کے طلباء کےایک گروپ نے ہانگ کُون کا دورہ کیاہے۔ ہانگ کُون ایک خوبصورت گاؤں ہے جو چین کے مشرقی صوبے انہوئی کے شہر ہوانگ شان میں واقع ہے۔ طلباء یہاں پر چین کی روایتی ثقافت کے جائزےکے لئے آئے ہیں۔
ہانگ کُون، اپنے شاندار مناظر اور بھرپور ثقافتی ورثے کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے۔ یہ یونیسکو کی عالمی ورثہ کی فہرست میں بھی شامل ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): کین جیمس لنڈسے، برطانوی طالبعلم
’’میں نے سوچا کہ یہ ایک بہت خاص تجربہ ہے۔ ان چیزوں میں سے ہر ایک کو تیار کرنے میں بہت محنت درکار ہوتی ہے۔ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میں اس قابل ہو گیا ہوں کہ اسے آج گاؤں میں لے کر جا کر بہت سے لوگوں کو دکھا سکوں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): ایلیا گریچیف، روسی طالبہ
’’ میں چین کے نئے سال کی منتظر ہوں۔ جس چیز کا مجھے بے حد انتظار ہے وہ یقیناً، چین کے پکوان اور ان کے ساتھ رنگ برنگی لالٹینیں ہیں۔ تمام لوگوں نے بہت خوبصورت لباس پہن رکھے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ اصل میں بہت شاندار اور خوب صورت ہوگا۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): کونر پیٹرلاک وڈ، آئرش طالبعلم
’’ ہمارے یہاں ہونے والی بہت سی تقریبات یا تعطیلات ایک لحاظ سے بہت ملتی جلتی ہیں۔ وہ اس طرح کہ ہم اپنے خاندانوں کے پاس واپس جاتے ہیں اور ان کے ساتھ مل کر یہ جشن مناتے ہیں۔ تو ہاں، میرا خیال ہے کہ میرے علاقے میں بھی کچھ ایسی ہی ملتی جلتی باتیں موجود ہیں۔‘‘
ہیفے، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link