اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینہسپانوی ماہر کا غیر قانونی نقل مکانی سے نمٹنے کے لئے مزید...

ہسپانوی ماہر کا غیر قانونی نقل مکانی سے نمٹنے کے لئے مزید عالمی تعاون پر زور

ہیڈلائن:

ہسپانوی ماہر کا غیر قانونی نقل مکانی سے نمٹنے کے لئے مزید عالمی تعاون پر زور

جھلکیاں:

اسپین سے تعلق رکھنے والے ماہر نےغیر قانونی نقل مکانی کی بگڑتی صورت حال سے نمٹنے کے لئے عالمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانون ہجرت کرنے والے لوگ عام طور پر محنتی اور صحت مند ہوتے ہیں اور یہ اچھے مواقع کی تلاش میں ہوتے ہیں۔ آئیے اس کی مزید تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ساؤنڈ بائٹ1(ہسپانوی):جاویر وازکویز،ایسوسی ایٹ پروفیسر برائے معاشیات،بارسلونا یونیورسٹی

2۔کینری جزائر پر آنے والے تارکین وطن کے مناظر

3۔ساؤنڈ بائٹ2(ہسپانوی):جاویر وازکویز،ایسوسی ایٹ پروفیسر برائے معاشیات،بارسلونا یونیورسٹی

تفصیلی خبر:

نقل مکانی امور کے ہسپانوی ماہر جاویر وازکویز نے پیر کے روز کہا ہے کہ غیر قانونی نقل مکانی کےمسئلے سے نمٹنے  کے لئے مزید بین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہے۔

ساؤنڈ بائٹ1(ہسپانوی):جاویر وازکویز،ایسوسی ایٹ پروفیسر برائے معاشیات،بارسلونا یونیورسٹی

’’ایسے ممالک جہاں سےغیر قانونی نقل مکانی ہو رہی ہے وہاں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ہمیں نہ صرف عالمی قوانین میں تعاون بلکہ پہلے سےطے شدہ اقدامات جیسے، ملامتوں کے حوالےسے بھی زیادہ توجہ دینا ہو گی۔

غیر قانونی ہجرت کرنے والے یہ نوجوان عام طور پرمحنتی ہوتے اور یہ کام کرنا چاہتے ہیں۔ایسے لوگ سخت محنت کرنے اور کام کےمواقع تلاش کرنے کے حوالے سے صحت مند ہوتے ہیں۔سازگار ہو یا نا موافق حالات، یہ ایسے مواقع کی تلاش میں ہوتے ہیں جو انہیں اپنے ممالک میں ملنے والےمواقع سے بہتر ہوتے ہیں۔‘‘

2024 میں اسپین کے کینری جزائر پر کشتی کے ذریعے پہنچنے والےغیر قانونی تارکین وطن کی تعداد 46 ہزار 843 کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔

تعداد میں یہ اضافہ 2023 کے مقابلے میں17 فیصد زیادہ ہے۔

اسپن کی طرف سفر کے دوران سمندر میں غائب ہونے والے تارکین وطن کے معاملات کی تحقیقاتی ایجنسی کامیناڈو فرنٹیرس کے مطابق، 2024 کے دوران سمندر میں ڈوبنے سے 10 ہزار457 افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ان اموات کی روزانہ اوسطاً تعداد 30 بنتی ہے۔ مرنے والے تارکین وطن کی اکثریت کینری جزائر  کی طرف سفر کرنے والوں کی ہے۔

اسپین کی وزارت داخلہ نے رواں ماہ انکشاف کیا ہے  کہ، 2024  کے دوران 63 ہزار 970 غیر قانونی تارکین وطن ملک میں داخل ہوئے۔غیر قانونی تارکین وطن کی آمد کی یہ تعداد 2018 کی تاریخی بلند ترین سطح، 64 ہزار 298  کی نسبت تھوڑی  کم ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 2(ہسپانوی): جاویر وازکویز، ایسوسی ایٹ پروفیسر برائے معاشیات،بارسلونا یونیورسٹی

’’ہمیں نہیں معلوم کہ اس سال یہ تعداد  64 ہزار ہوگی یا 70 ہزار یا پھر 50 ہزار، لیکن لوگوں کی آمد جاری رہے گی۔میں نے ابھی تک درست اعداد و شمار نہیں دیکھے،لیکن 2025 کے ان ابتدائی دنوں میں ہی مزیدغیر قانونی تارکین وطن پہنچ چکے ہوں گے۔تارکین وطن کی اکثریت ایسے ممالک سے ہے، جہاں اندرونی تنازعات یا سیاسی عدم استحکام پایا جاتا ہے۔ایسے ممالک کی معاشی حالت اسپین جیسے ممالک کے معیار زندگی یا فلاحی اقدامات کے مقابلے میں بہت کم ہے۔”

بارسلونا، اسپین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!