ہیڈلائن:
نئےگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کمرشل پروازیں اترنا شروع ہو گئیں
جھلکیاں:
چین کی مدد سے بنایا جانے والا نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو پروازوں کے لئے کھول دیا گیا۔پیر کے روز پی آئی اے کی پرواز نے افتتاحی لینڈنگ کی، وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے منصوبے کی تکمیل کا خیر مقدم۔ آئیے اس کی مزید تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1۔ نیو گوادر انٹرنیشل ائیر پورٹ کے مناظر
2۔ ائیر پورٹ پر افتتاحی پرواز کی لینڈنگ کے مناظر
3۔نیو گوادر انٹرنیشل ائیر پورٹ کے مناظر
تفصیلی خبر:
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی(پی سی اے اے) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیو گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے نےجنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں اپنی افتتاحی پرواز کا خیرمقدم کرتے ہوئے پیر کے روز باضابطہ طور پر آپریشن شروع کر دیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی ایک پرواز مقامی وقت کے مطابق صبح 11:14 بجے( جی ایم ٹی 0614) پر ائیرپورٹ کی پہلی کمرشل پرواز کے طور پر اتری ۔
وزیر دفاع و ہوابازی خواجہ آصف، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور حکومتی و سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اعلیٰ حکام نے اس پرواز کا پرتپاک استقبال کیا۔
افتتاحی پرواز کا لینڈنگ کے موقع پر پانی کی سلامی کےساتھ خیر مقدم کیا گیا۔ چین کی مدد سے بنایا جانے والا یہ ایئرپورٹ جدید’ایف فور گریڈ‘ کی سہولت سے آراستہ ہے، جو دنیا کے سب سے بڑے سول طیاروں کو آپریٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس ائیر پورٹ کا رن وے 3ہزار 658 میڑ طویل اور 75 میٹر چوڑا ہے۔خصوصی فاؤنڈیشن ٹریٹمنٹ کے ساتھ تعمیر کردہ یہ رن وے انجینئرنگ کے معیارات میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نےاس موقع پر ایئرپورٹ کو پاک۔چین دوستی کی روشن مثال قرار دیتے ہوئے پروازوں کے آغاز پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے اپنے دفتر سے جاری بیان میں کہا، ’’ہم نے گوادر کو وسطی اورمشرقی ایشیا کو مشرق وسطیٰ اور خلیجی ممالک سے جوڑنے والا ایک اہم مرکز بنانے کی طرف ایک اورسنگ میل عبور کر لیا ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈے کا فعال ہونا نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لئے ایک اہم قدم ہے۔ شہباز شریف نےمزید کہا کہ نئے ایئرپورٹ کے فعال ہونے سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے فریم ورک کے تحت پاکستان اور خطے کی ترقی کےخواب کو حقیقت میں بدلنے میں مدد ملے گی۔
اسلام آباد سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link