امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بلدیاتی قوانین اور بلدیاتی اختیار پر قبضہ قبول نہیں کرینگے۔
لیاقت باغ میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ بارش کے باوجود دھرنا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، گزشتہ سال 14 دن کا دھرنا تھا کیا اب بھی آپ تیار ہیں، یہ فارم 47 کی پیدوار قوتیں ہیں، انہیں اسٹیبلشمنٹ نے حکومت میں بٹھا دیا، نواز شریف سمیت سب ہار گئے ہیں اگر یہ چیمپئن ہیں تو اصل فارم لیکر آ جائیں، اسمبلی میں بیٹھے سارے لوگ جیتے نہیں مسلط کیا گیا، انکا کہنا تھا کہ ہم نے آئین کیلئے طویل جدو جہد کرنی ہے، بلدیاتی ایکٹ کالا قانون ہے، پنجاب حکومت کے دیگر قوانین اور ادارے بھی بنائے گئے ہیں، یہ مقامی حکومتوں کے انتخابات نہیں کراتے، چھ سال سے بلدیاتی انتخابات نہیں کروائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات نہیں کروائے، بلدیاتی قوانین پر اور بلدیاتی اختیار پر جو قبضہ کیا گیا وہ ہم نہیں مانتے، میں وزیراعلیٰ ہائوس لاہور کے گھیرا کی کال دوں تو آپ تیار ہیں، کیا آپ پنجاب اسمبلی کے گھیرا کیلئے تیار ہیں، نئے قوانین ہارس ٹریڈنگ کیلئے بنائے گئے۔




