پیر, دسمبر 22, 2025
انٹرنیشنلبرطانوی خاندان نے مردہ دادی کو وہیل چیئر پر بٹھا کر جہاز...

برطانوی خاندان نے مردہ دادی کو وہیل چیئر پر بٹھا کر جہاز میں سوار کرا دیا

ایک برطانوی خاندان نے اپنی مردہ دادی کو وہیل چیئر پر بٹھا کر جہاز میں سوار کرا دیا۔

سپین سے برطانیہ جانیوالی ایزی جیٹ کی پرواز اسوقت شدید ہنگامے اور طویل تاخیر کا شکار ہوگئی جب ایک 89 سالہ خاتون کی موت کا واقعہ سامنے آیا، مسافروں کے مطابق ایک برطانوی خاندان نے اپنی بزرگ رشتہ دار کو وہیل چیئر پر بٹھا کر جہاز میں سوار کیا اور عملے کو بتایا کہ وہ بیمار ہیں اور سو رہی ہیں تاہم بعد میں خاتون کو مردہ قرار دیدیا گیا۔

یہ واقعہ سپین کے شہر مالاگا سے لندن کے گیٹ وک ایئرپورٹ جانیوالی پرواز میں پیش آیا، مسافروں کے مطابق جہاز ٹیک آف کیلئے رن وے کی جانب بڑھ چکا تھا کہ کیبن کریو کو خاتون کی حالت پر تشویش ہوئی، طیارے کو فوری طور پر واپس ٹرمینل لے جایا گیا جہاں طبی عملے نے خاتون کو مردہ قرار دیدیا، واقعے کے باعث پرواز تقریباً 12گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

متعدد مسافروں نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ خاتون کی موت جہاز میں سوار ہونے سے پہلے ہی ہو چکی تھی تاہم ایزی جیٹ نے الزامات کی تردید کی ہے، ایئر لائن کے مطابق خاتون کے پاس میڈیکل فٹ ٹو فلائی سرٹیفکیٹ موجود تھا اور وہ بورڈنگ کے وقت زندہ تھیں، مسافر کے مطابق خاندان کے افراد بار بار عملے کو یقین دلاتے رہے کہ خاتون بالکل ٹھیک ہیں حالانکہ انکے بقول حقیقت اسکے برعکس تھی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!