پیر, دسمبر 22, 2025
تازہ ترینچین کے سب سے بڑے ساحلی آئل فیلڈ سے تیل و گیس...

چین کے سب سے بڑے ساحلی آئل فیلڈ سے تیل و گیس کی ریکارڈ سالانہ پیداوار

بیجنگ(شِنہوا)چائنہ نیشنل آف شور آئل کارپوریشن (سی این او او سی) نے بتایا ہے کہ چین کے سب سے بڑے ساحلی آئل فیلڈ، بوہائی آئل فیلڈ نے 2025 میں تیل کی 4 کروڑ ٹن سے زائدکے مساوی پیداوار کی۔

سی این او او سی کے مطابق پیداوار اور حجم کے اعتبار سے ملک کے سب سے بڑے ساحلی آئل فیلڈ کے طور پر یہ ریکارڈ پیداوار قومی توانائی کی حفاظت اور معیاری اقتصادی و سماجی ترقی کے لئے مضبوط سہارا فراہم کرے گی۔

اس وقت تیل اور گیس کے 60 سے زائد پیداواری فیلڈز پر کام کرنے والی بوہائی آئل فیلڈ نے مجموعی طور پر 60 کروڑ ٹن سے زائد خام تیل پیدا کیا ہے۔ سی این او او سی کے مطابق پچھلے 5 سالوں میں اس کے تیل اور گیس کی پیداوار میں سالانہ 5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

کمپنی نے کہا کہ بوہائی آئل فیلڈ اپنی ڈیجیٹل اور ماحول دوست تبدیلی میں بھی پیشرفت کر رہا ہے اور اہم آلات کی مقامی تیاری میں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، جس میں چین کے پہلے ملکی طور پر تیار کردہ کم گہرے پانی کے زیر سمندر پیداواری نظام کی تنصیب بھی شامل ہے۔

اس دوران بوہائی آئل فیلڈ کے 80 فیصد سے زائد آئل فیلڈز کو بجلی کے ساحلی ذرائع سے منسلک کر دیا گیا ہے۔

+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!