پیر, دسمبر 22, 2025
پاکستانسندھ اور پنجاب پولیس کی کچے میں کارروائی، 5 افراد بازیاب

سندھ اور پنجاب پولیس کی کچے میں کارروائی، 5 افراد بازیاب

سندھ اور پنجاب پولیس کی کچے میں گزشتہ رات مشترکہ کارروائی کے دوران ایک مغوی ڈاکٹر اور ڈسپنسر سمیت 5 افراد بازیاب کو کروا لیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر اور ڈسپنسر کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ اغوا نہیں ہوئے تھے بلکہ اغواکاروں کے سہولت کار تھے اس حوالے سے ڈی پی او محمد عمران نے کہا ہے کہ بازیاب ڈاکٹر زخمی ڈاکوئوں کے علاج میں مصروف تھے ان سے تفتیش کی جارہی ہے کہ وہ مرضی سے گئے تھے یا اغوا کئے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کارروائی کے دوران ڈاکوئوں کے ٹھکانوں سے راکٹ لانچر، اینٹی ایئر کرافٹ گن اور آر پی جی برآمد ہوا ہے۔

دوسری جانب ایس ایس پی انور کھیتران نے کہا ہے کہ بازیاب ڈاکٹر اور ڈسپنسرمغوی نہیں بلکہ ڈاکوئوں کے سہولت کار تھے اور دونوں ڈاکوئوں کا علاج کرنے وہاں گئے تھے، مغوی ہونے کا ڈرامہ رچایا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اور ڈسپنسر بھی آپریشن کے دوران ڈرون حملے میں زخمی ہوئے، ان کے مطابق دونوں کا تعلق نواز آباد صادق آباد سے ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!