چینی وزیر خارجہ وانگ یی سربیاکے اپنے ہم منصب مارکو ڈی جورک سے تیانجن میں ملاقات کررہے ہیں- (شِنہوا)
تیانجن(شِنہوا)چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے تیانجن میں سربیاکےاپنے ہم منصب مارکو ڈی جورک سے مذاکرات کئے۔
وانگ یی نے کہا کہ چین اور سربیا آہنی دوست ہیں جن کے دو طرفہ تعلقات تاریخ کی درست سمت میں ہیں۔چین دو طرفہ تعلقات کے نئے امکانات پیدا کرنے کے لئے سربیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔
وانگ نے کہا کہ چین اعلیٰ سطح کی وسعت پر مبنی اپنے نظام کو مسلسل بہتر بنا رہا ہے جس سے نہ صرف چین کی ترقی کو تحرک ملے گابلکہ سربیا اور دنیا کے دیگر ملکوں کے لئے بھی تعاون کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔
وانگ نے کہا کہ ہم اپنی متعلقہ جدیدیت کا ادراک کرنے کے لئے سربیا کا چین کے ساتھ ہاتھ ملانے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ چین قومی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں سربیا کی بھرپور حمایت کرتا رہے گا۔سربیا کی ترقی اور نمو کی بھی حمایت کی جائے گی۔
مارکو ڈی جورک نے کہا کہ چین کے ساتھ تعاون کو گہرا بنانے پر سربیا میں تمام جماعتوں اور سماجی سطح پر اتفاق رائے ہے۔ سربیا ایک چین پالیسی کی مکمل پاسداری کرے گا اورقومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں چین کی بھرپور حمایت کرے گا۔
جورک نے کہا کہ سربیا دونوں ملکوں کے سربراہان کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے پر عملدرآمد کرنے اور دوطرفہ تعلقات کی بھرپورترقی کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔
