منگل, جولائی 29, 2025
تازہ ترینسنکیانگ کی غیر ملکی تجارت ریکارڈ 403 ارب یوآن تک پہنچ گئی

سنکیانگ کی غیر ملکی تجارت ریکارڈ 403 ارب یوآن تک پہنچ گئی

چین کے شمالی مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کے شہر ہورگوس میں ہورگوس ریلوے پورٹ پر مال کی منتقلی کے یارڈ کا منظر۔(شِنہوا)

ارمچی(شِنہوا)چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے کے غیر ملکی تجارت کی قدر میں 2024 کے پہلے 11 ماہ میں گزشتہ سال کی نسبت 26 فیصد اضافہ ہوا اور یہ ریکارڈ 403.1 ارب یوآن(تقریباً 56.1 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی ہے۔

ارمچی کسٹمز کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ اس علاقے کی غیر ملکی تجارت کی قدر نے 400 ارب یوآن سے تجاوز کیا ہے۔

5 وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ سنکیانگ کی تجارت میں 6.9 فیصد اضافہ ہوا جو اس عرصے کے دوران اس علاقے کی مجموعی غیر ملکی تجارت کا 67.9 فیصد رہی۔ سب سے بڑے تجارتی شراکت دار قازقستان کے ساتھ سنکیانگ کی تجارت میں گزشتہ سال کی نسبت 17.6 فیصد اضافہ ہوا۔

آسیان ممالک کے ساتھ سنکیانگ کی تجارت میں گزشتہ سال کی نسبت 231 فیصداضافہ ہوا جو اس عرصے کے دوران اس کی مجموعی تجارت کا 8 فیصد ہے۔

کسٹمز کے مطابق گزشتہ سال نومبر میں قائم کئے گئے ارمچی،کاشغر اور ہورگوس پر مشتمل چائنہ(سنکیانگ) پائلٹ فری ٹریڈ زون نے کاروبار کی نمو میں معاونت کی۔سال کے پہلے 11 ماہ میں اس کی تجارت 162.9 ارب یوآن تک پہنچ گئی جو علاقے کی مجموعی تجارت کا 40.4 فیصد ہے۔

ارمچی کسٹمز کے نائب سربراہ لی چھن ہوا نے کہا کہ اپنے منفرد جغرافیائی فوائد، کاروباری ماحول میں مسلسل بہتری اور کاروباری اداروں کے لئے اہداف پر مبنی خدمات  کی بدولت سنکیانگ نے مستحکم تجارتی ترقی حاصل کی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!