ہیڈلائن:
چینی فنکاروں نے ثقافتی تبادلوں کے جشن کےطور پر فرانس میں روایتی تھیٹر پیش کیا
جھلکیاں:
چینی فنکاروں نے 15 دسمبر کو نوٹری ڈیم ڈی پیرس کیتھیڈرل کے سامنے ہینڈ پپٹ تھیٹر پلے’’نوٹری ڈیم ڈی پیرس‘‘ کا شاندار مظاہرہ کیا ہے۔ان مظاہروں میں ہینڈ پپٹ تھیٹر پلے’’نوٹری ڈیم ڈی پیرس‘‘ رقص ’’چائے کی کاشت‘‘ اور داچینگ تھیٹر پلے ’’سیمبل آفرنگ‘‘ شامل تھے۔ تفصیل وڈیو میں دیکھئے
شاٹ لسٹ:
1۔چینی فنکاروں کی پرفارمنس کے مناظر
2۔ساؤنڈ بائٹ1(انگریزی): جیمی، تماشائی
3۔سٹیج پر چینی فنکاروں کے مناظر
4۔ساؤنڈ بائٹ2(فرانسیسی): میرائل، تماشائی
5۔ساؤنڈ بائٹ3(فرانسیسی): سیریل، تماشائی
6۔ساؤنڈ بائٹ 4(فرانسیسی): مرینا، تماشائی
7۔ پرنس لے فونٹینس میں چینی فنکاروں کے فن کے مظاہرے کے مناظر
تفصیلی خبر:
چین کے مشرقی صوبے فوجیان کے فنکاروں نے 15 دسمبر کو دوبارہ کھلنے والے نوٹری ڈیم ڈی پیرس کیتھیڈرل کے سامنے ہینڈ پپٹ تھیٹر پلے ’’نوٹری ڈیم ڈی پیرس‘‘ کا شاندار مظاہرہ کیا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ1(انگریزی): جیمی، تماشائی
’’ایک ایسی کہانی کا پورا منظر دیکھنا جو حقیقت میں نہیں ہے، مجھے بہت اچھا لگا۔یہ کسی کارٹون یا فلم کی طرح محسوس ہوتا ہے۔ یہ بہت دلچسپ ہے۔‘‘
چینی فنکاروں نےمنگل کے روز فرانس کے’پرنس لے فونٹینس‘ میں فن کے چھ مظاہرے پیش کئے۔ان مظاہروں کے ساتھ ہی فرانس کےخوبصورت ترین دیہات میں چینی طائفے کےدورے کا باضابطہ آغاز کیا گیا ہے۔
ان مظاہروں میں ہینڈ پپٹ تھیٹر پلے’’نوٹری ڈیم ڈی پیرس‘‘ رقص ’’چائے کی کاشت‘‘ اور داچینگ تھیٹر پلے ’’سیمبل آفرنگ‘‘ شامل تھے۔
ساؤنڈ بائٹ2(فرانسیسی): میرائل، تماشائی
’’انہوں نے ہمیں ایک گھنٹے کے لئے خواب دکھایا، اور ایسا محسوس ہوا جیسے ہم کہیں اور ہیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ3(فرانسیسی): سیریل، تماشائی
’’یہ تقریب دو ثقافتوں کو یکجا کرتی ہے جو ایک بہت اچھا خیال تھا۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 4(فرانسیسی): مرینا، تماشائی
’’حقیقتاً سب کچھ بہت شاندار ہے۔مجھے تھالی نما ساز سیمبل بجانے والے فنکار کا فن بہت پسند آیا، یہ بہت منفرد تھا۔‘‘
فرانس کےخوبصورت ترین دیہات میں چینی طائفے کے دورےچین،فرانس ثقافتی و سیاحتی سال کے جشن کا حصہ تھے۔
اس دورے سےپرنس لے فونٹینس، لوئرمرین، گورڈس اور ایوینون کے رہائشیوں کے لئے دلکش مناظر اور ثقافتی ورثےسے بھرپور روایتی چینی تھیٹر کےمنتخب کردہ حصوں کو پیش کیا گیا ہے۔
یہ تھیٹر کے ٹکڑے صدیوں پرانے ہیں جو صوبہ فو جیان کے دیہاتوں میں ابھی تک زندہ ہیں۔
پیرس سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link