ہیڈلائن:
بنیادی سہولیات کی فراہمی سے چینی دیہات کی سیاحتی آمدنی میں اضافہ
جھلکیاں:
گُوئی ژو سرحد پر واقع قدیم پوتی گاؤں بوئی نسلی گروہ کے افراد کا مسکن ہے جس کی تاریخ 200 سال سے زیادہ پرانی ہے۔ تعمیر نو کے آغاز کے بعد اب یہ گاؤں قدیم دلکشی کو برقرار رکھتے ہوئے زندگی کی نئی جھلک کےساتھ دوبارہ آباد ہو چکا ہے۔ تفصیلات وڈیو میں دیکھئے
شاٹ لسٹ:
1۔ پوتی گاؤں کے مناظر
2۔ ساؤنڈ بائٹ1(چینی): ہوچھی لونگ، فرسٹ سیکرٹری، کمیونسٹ پارٹی،پوتی گاوٴں
3۔ساؤنڈ بائٹ2(چینی): ہوچھی لونگ، فرسٹ سیکرٹری، کمیونسٹ پارٹی،پوتی گاوٴں
4۔ساؤنڈ بائٹ 3(چینی): ہی چھاؤ شیا، دکان مالک،پوتی گاوٴں
5۔ساؤنڈ بائٹ4(چینی): شین ژینگ وی، انچارج، ینگ میکر ٹیم
6۔پوتی گاؤں کے مناظر
تفصیلی خبر:
چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے ساتھ گُوژو سرحد پر واقع پوتی ایک قدیم گاؤں ہے ۔یہ علاقہ بوئی نسلی گروہ کے افراد کا مسکن ہےجس کی تاریخ 200 سال سے زیادہ پرانی ہے۔اپنی منفرد ثقافتی وراثت اور قدرتی خوبصورتی کے باوجود یہ گاؤں دورافتادہ ہونے اور بنیادی سہولیات کی کمی کی وجہ سے کم جانا جاتا تھا۔
ساؤنڈ بائٹ1(چینی): ہوچھی لونگ، فرسٹ سیکرٹری، کمیونسٹ پارٹی،پوتی گاوٴں
’’ہم نے گاؤں کی مرمت اور تعمیر نو کا آغاز 2022 سے کیا۔ سڑکوں کےمعیار میں اضافہ اور رہائشی ماحول میں بہتری لائی گئی ہے۔اب اس گاؤں میں بنیادی سہولیات میسر ہیں اور پورا علاقہ قدیم دلکشی کو برقرار رکھتے ہوئے زندگی کی نئی جھلک کےساتھ دوبارہ آباد ہو چکا ہے۔‘‘
2023 میں "اشتراکیت پر مبنی گاؤں” کے ماڈل کو ’پوتی‘ کے دیہی احیاء میں ضم کر دیا گیا ہے۔دیہی ترقی کے لئے علاقے کی تعاون کی تنظیم کی جانب سے بھرتی کئے گئے نوجوانوں اور انٹرنیٹ انفلوائنسرز کو کرایوں سے استثنیٰ حاصل ہے۔ان افراد کو کھانا اور رہائش کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہےجس سے اس قدیم گاؤں میں نئی زندگی آگئی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ2(چینی):ہوچھی لونگ، فرسٹ سیکرٹری، کمیونسٹ پارٹی،پوتی گاوٴں
’’ تجرباتی مرحلے کے دوران کئی سیاح اور انٹرنیٹ انفلوائنسرز گاؤں کا دورہ کر چکے ہیں۔ ہم نےبراہ راست نشریات سمیت مختلف تشہیری سرگرمیاں منعقد کیں جس سےمقامی مصنوعات کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 3(چینی): ہی چھاؤ شیا، دکان مالک، پوتی گاوٴں
"میں نے اس علاقےکے بارے میں آن لائن سیکھا اور یہاں آ کر معلومات حاصل کیں۔ حکام نےہمیں یہاں آنے اور رہنے کے لئےسہولتوں کا انتظام کیا جس سےرہائش کے حوالے سے ہماری تمام تر پریشانیاں دور ہوگئیں۔”
ساؤنڈ بائٹ 4(چینی): شین ژینگ وی، انچارج، ینگ میکر ٹیم
’’براہ راست نشریات کے ذریعے ہم نے بتدریج دیہی زندگی پسند کرنے والےبہت سےلوگوں کو متوجہ کیا ہے۔یہاں کچھ سیاح دیہی زندگی کا تجربہ کرنے جبکہ بعض لوگ ترقی کےمواقع تلاش کرنے آتے ہیں۔”
ان تمام کاوشوں کی بدولت ’پوتی گاؤں‘ نے رواں سال 30 ہزار سے زائد سیاحوں کو اپنی جانب راغب کیا ہے۔یہاں کی سیاحتی آمدنی بھی بڑھ کر 6 لاکھ یوآن(تقریباً 82 ہزار 380 امریکی ڈالر)سے تجاوز کرچکی ہے۔
گوئی یانگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link