اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینشین ژو-19 کے خلا نوردوں کی شین ژو-1 کی 25ویں سالگرہ کی...

شین ژو-19 کے خلا نوردوں کی شین ژو-1 کی 25ویں سالگرہ کی مناسبت سے یادگاری ویڈیو

چین کے جیو چھوان سیٹیلائٹ لانچ سنٹر پر چینی خلا نورد کائی شو ژی(بائیں سے دوسرے)سونگ لنگ ڈونگ(دائیں سے پہلے) اور وانگ ہاؤزے(بائیں سے پہلے) روانگی کی تقریب میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین کے شین ژو-19 انسان بردار خلائی جہاز کے عملے نے 20 نومبر 1999 کو ملک کے پہلے آزمائشی انسان بردار خلائی جہاز شین ژو-1 کے خلا میں بھیجے جانے کی 25ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک ویڈیو ریکارڈ کی ہے۔

شین ژو-19 کے عملے کے ارکان کائی شوژی،سونگ لنگ ڈونگ اور وانگ ہاؤزے نے ویڈیو میں ملک کی خلا بازی کی کوششوں میں کردار ادا کرنے والے تمام بانیان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

تجربہ کار خلا نورد کمانڈر کائی شوژی نے ویڈیو میں کہا کہ شین ژو-1 چین کے انسان بردار خلائی پرواز کے خواب کو حقیقت کا روپ دینے کی جانب پہلا قدم تھا جس نے چینی قوم کے خلا میں جانے کے دیرینہ خواب کی مضبوط بنیاد ڈالی۔کائی شو ژی اس سے پہلے 2022 میں شین ژو-14 خلائی مشن پر بھی مدار کا سفر کر چکے ہیں۔

شین ژو-1 خلا میں بھیجنے کا بنیادی مقصد خلائی جہاز لے جانے والے راکٹ لانگ مارچ-2 ایف کی کارگردگی اور انحصار جانچنا اور خلائی تحقیق کی اہم ٹیکنالوجی کا جائزہ لینا تھا۔

شین ژو-19 خلائی جہاز لانگ مارچ-2 ایف راکٹ کے ذریعے 30 اکتوبر کو چین کے شمال مغربی جیو چھوان سیٹیلائٹ لانچ سنٹر سے خلا میں بھیجا گیا۔یہ شین ژو-1 کے آغاز کے بعد چین کا 33واں خلائی مشن ہے۔

چین کے انسان بردار خلائی ادارے(سی ایم ایس اے) کے مطابق شین ژو-19 کا عملہ خلا میں آمد کے بعد سے اپنے مشن کے اہم اہداف پر پیشرفت کر رہا ہے۔

ہفتے کے روز خلائی سٹیشن پر تیان ژو-8 کارگو خلائی جہاز کے کامیابی سے لنگر انداز ہونے کے بعد شین ژو-19 کے عملے کو 458 کلو سائنسی تحقیقی سامان سمیت 6 ٹن مواد موصول ہوا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!