زیمبیا کے بین الاقوامی تعلقات کی ایسوسی ایشن کے مشاورتی بورڈ کے رکن نجنگا مائیکل مولیکِیٹانے کہا ہے کہ جی20 جیسے مختلف عالمی مواقع پر ترقی پذیر ممالک کے مفادات کے لئے ہمیشہ بات کرنا چین کا موقف رہا ہے۔(شِنہوا)
لوساکا (شِنہوا) جی20 جیسے مختلف عالمی مواقع پر ترقی پذیر ممالک کے مفادات کے لئے ہمیشہ بات کرنا چین کا موقف رہا ہے۔
زیمبیا کے بین الاقوامی تعلقات کی ایسوسی ایشن کے مشاورتی بورڈ کے رکن نجنگا مائیکل مولیکِیٹا نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہاہے کہ چین کو ترقی پذیر ممالک کے اعلیٰ مفادات اور اقتصادی مفادات کا اخلاقی نگہبان سمجھا جاتا ہے۔
افریقہ کے ایک سچے دوست کے طور پر چین کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین نے گزشتہ سال افریقی یونین کو جی20 کا رکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور یہ کامیابی افریقہ کے اثر و رسوخ کو بڑھائے گی اور عالمی جنوب کے کردار کو مضبوط کرے گی۔
ماہر نے کہا کہ ایک ارب سے زائد آبادی والے براعظم کا عالمی نظم و نسق سے باہر ہونا ایک انوکھا معاملہ تھا اور افریقی یونین کی جی20 میں شمولیت تاریخی ناانصافی کو درست کرنے کی جانب ایک درست قدم تھا جو جی20 کی آواز کو جائز بنا ئے گا۔
انہوں نے کہا کہ چونکہ دنیا متعدد چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے، اس لئے ممالک کو جی20 جیسے طریقہ کارکے ذریعے یکجہتی کے ساتھ ان چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ جی20 عالمی تعاون اور یکجہتی کو مزید مضبوط کرے گا۔
