اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلترقی یافتہ ممالک موسمیاتی مالیات سے متعلق وعدے پورے کریں، نمائندہ چین

ترقی یافتہ ممالک موسمیاتی مالیات سے متعلق وعدے پورے کریں، نمائندہ چین

چین کے خصوصی نمائندہ برائے موسمیاتی تبدیلی لیو زین من کوپ 29 میں چین کے پویلین کی افتتاحی تقر یب کے موقع پر ایک اجلاس سے خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)

باکو (شِنہوا) چین کے خصوصی نمائندہ برائے موسمیاتی تبدیلی لیو زین من نے کہا ہے کہ موسمیاتی مالیات پر اتفاق رائے کے لئے ضروری ہے کہ ترقی یافتہ ممالک ترقی پذیر ممالک کو مالی امداد فراہم کرکے اپنے وعدوں کی پاسداری کریں۔

آذربائیجان کے شہر باکو میں جاری کوپ 29 کے دوران شِںہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں لیو نے کہا کہ کانفرنس کے پہلے ہفتے میں پیشرفت محدود ہے اور تفصیلی مذاکرات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوپ 29 میں موسمیاتی مالیات جیسے اہم امور پر معاہدوں تک پہنچنا نہ صرف اس کانفرنس کی کامیابی یا ناکامی کا تعین کرے گا بلکہ پیرس معاہدے کے تحت کثیر جہتی تعاون کے راستے پر بھی اثر انداز ہوگا۔

کوپ 29 میں چینی وفد کے سربراہ اور چین کی وزارت حیاتیات و ماحولیات کے نائب وزیر ژاؤ ینگ من نے چینی پویلین کی ایک تقریب میں کہا تھا کہ فریقین کو موسمیاتی مالیات کے لیے نئے اجتماعی مخصوص ہدف (این سی کیو جی) پر اتفاق رائے تک پہنچنے کی ضرورت ہے جس میں 2025 کے بعد بھی رقم کی فراہمی کے انتظامات کا خاکہ پیش کیا جائے۔

ژاؤ کا مزید کہنا تھا اس وقت ممالک این سی کیو جی کے تحت تعاون کے درجے ، ذرائع اور دائرہ کار سے متعلق بات چیت کررہے ہیں۔

این سی کیو جی ورکنگ گروپ نے ایک نیا مسودہ بھی مکمل کیا ہے جس میں مختلف فریقوں کی رائے شامل کی گئی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!