چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ووژین میں عالمی انٹرنیٹ کانفرنس 2024 کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ایوارڈز دینے کی تقریب کا منظر۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین دیگر ملکوں کے ساتھ سرحد پار ڈیٹا کے بہاؤ پر تبادلے اور تعاون کو گہرا کرنے کے لئے تیار ہے۔
چین نے ایپیک اقتصادی رہنماؤں کے 31 ویں اجلاس میں گلوبل کراس بارڈر ڈیٹا فلو کوآپریشن انیشی ایٹو پیش کیا ہے اور ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس 2024 کے ووژین سربراہ اجلاس میں اس اقدام کا مکمل متن باضابطہ طور پر جاری کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جیان نے اپنی روزانہ کی پریس بریفنگ میں کہا کہ یہ اقدام سرحد پار ڈیٹا کے بہاؤ پر حکمرانی کے لئے تعمیری نکتہ نظر پیش کرتا ہے اورعالمی سرحد پار ڈیٹا کے بہاؤ میں تعاون کو آگے بڑھانے میں چین کا موقف واضح کرتا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ڈیٹا سکیورٹی ایک عالمی مسئلہ ہے جسے بین الاقوامی برادری کی مشترکہ بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ چین اس اقدام کی بنیاد پر دیگر فریقوں کے ساتھ سرحد پار ڈیٹا کے بہاؤ پر تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے اور اس اقدام کے لئے تمام فریقوں کی حمایت کا خیرمقدم کرتا ہے۔
