چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کے شہرسوژو میں سوژو صنعتی پارک میں نینوٹیکنالوجی کمپنی میں عملہ کام کررہا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا)چین نے اپنے مرکزی صنعتی پارکوں میں سے ایک کو عالمی سطح پر اثر و رسوخ کے حامل دو طرفہ کھلے مرکز میں تبدیل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
وزارت تجارت نے ایک اعلامیہ میں چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کے سوژو صنعتی پارک کی معاونت پر زور دیا ہے تاکہ اس میں اصلاحات، اہم شعبوں کے کھلے پن اور عالمی وسائل کے حصول کی صلاحیت کو بہتر بنایاجاسکے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کثیرالقومی کمپنیوں کو صنعتی پارک میں تحقیق و ترقی، فروخت اور تقسیم کے مراکز قائم کرنے کی ترغیب دی جائے گی تاکہ ہیڈکوارٹر معیشت کی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔
رین من بی اور غیر ملکی کرنسیوں کے یکجا فنڈز کا تجربہ مزید گہرا کیا جائے گا جس سے سرحد پار ادائیگیوں اور وصولیوں میں مزید سہولت ملے گی۔
اعلامیہ کے مطابق اہل طبی اداروں کو امیون سیل، اسٹیم سیل اور جین تھراپی جیسےجدید بائیوفارماسیوٹیکل شعبوں میں کٹنگ ایج طبی تحقیق کی ترغیب دی جائے گی۔
1994 میں قائم کیا جانے والاسوژو صنعتی پارک چین اور سنگاپور کے درمیان پہلا بین الحکومتی تعاون کا منصوبہ تھا۔ یہ فریقین کے درمیان قریبی تعاون کو فروغ دیتے ہوئےاختراع اور کھلے پن کا ایک مرکز بن گیا ہے۔
