وینتیان(شِنہوا) جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے رکن ممالک کے نمائندوں نے آسیان دفاعی تعاون کے فروغ اور سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے لاؤس کے دارالحکومت وینتیان میں ملاقات کی۔
رکن ملکوں کے نمائندے بدھ کو ’’آسیان: امن،سلامتی اور استعداد کار کے لئے اتحاد‘‘ کے عنوان سے ہونے والے آسیان وزرائے دفاع کے 18ویں اجلاس کے لئے جمع ہوئے۔
اجلاس میں آسیان ملکوں کے درمیان قریبی تعاون بنیادی موضوع تھا۔
لاؤس کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع چھانسامونے چھانیالتھ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی اور عالمی صورتحال سے خطے اور پوری دنیا کے امن،سلامتی،تعاون اور سماجی و اقتصادی ترقی کو پیچیدہ، غیر متوقع خطرات اور چیلنجز کا سامنا ہے۔
چھانسامونے نے کہا کہ اجلاس میں مطلوبہ مقاصد پر اتفاق کرلیا گیا ہے جو آسیان کے سیاسی اور سلامتی کے مستقبل کے حوالے سے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔
