چین کے شمالی صوبے ہیبے کے شہر تھانگ شان کے اکنامک ڈویلپمنٹ زون میں ایک الیکٹرک بائی سائیکل کمپنی میں کارکن کام میں مصروف ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین میں صارفین کو فائدہ پہنچانے کی خاطر معاون پالیسی کے تحت الیکٹرک سائیکل کے تبادلے کی مہم میں قابل ذکر پیشرفت ہوئی ہے۔
وزارت تجارت نے کہا ہے کہ رواں سال کے اوائل میں شروع کئے گئے بڑے پیمانے پر تجدیدی پروگرام کے تحت منگل تک ملک بھر میں نئے ماڈلز کی 5 لاکھ 5 ہزار7 سو الیکٹرک سائیکلوں کا تبادلہ کیا گیا۔
وزارت کے مطابق نئی الیکٹرک سائیکلوں کی مجموعی فروخت ایک ارب 29 کروڑ یوآن (تقریباً 17 کروڑ 93 لاکھ 30 ہزار امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے بتایا ہے کہ پیر تک گاڑیوں کے تبادلہ پروگرام کے تحت سبسڈی کے لئے 40 لاکھ سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
جو لوگ نئی توانائی کی گاڑی کے لئے پرانی گاڑی دے رہے ہیں وہ فی الحال 20 ہزار یوآن سبسڈی کے حقدار ہیں اور جو لوگ ایندھن سے چلنے والی گاڑی کو نئی توانائی کی گاڑی سے تبدیل کرتے ہیں وہ 15 ہزار یوآن کی سبسڈی کے حقدار ہیں۔
چین نے مارچ میں گھریلو طلب بڑھانے، سامان کی اپ گریڈیشن اور صارف اشیاء کے تبادلے کے ذریعے اپنی معیشت کو سہارا دینے کے لئے ایک قومی پروگرام کا آغاز کیا تھا۔ اس پروگرام کے ذریعے صارفین کو فون سے لے کر گاڑیوں تک کی پرانی مصنوعات کو تبدیل کرنے کے لئے سبسڈی ملتی ہے۔
