چینی وزارت تجارت کے مطابق غیر مالیاتی بیرونی براہ راست سرمایہ کاری رواں سال کےابتدائی 6 ماہ میں 16.6 فیصد بڑھ کر72.62 ارب امریکی ڈالر ہو گئی۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کی غیر مالیاتی بیرونی براہ راست سرمایہ کاری رواں سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 10.6 فیصد بڑھ کر 115.83 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ گئی۔
وزارت تجارت نے جمعرات کو بتایا کہ چینی کمپنیوں کی غیر مالیاتی بیرونی سرمایہ کاری بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) میں شریک ممالک میں 26.65 ارب ڈالر تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 3 فیصد زیادہ ہے۔
اس دوران چینی کمپنیوں کے بیرون ملک معاہدہ شدہ منصوبوں کی کاروباری مالیت124.38 ارب ڈالر رہی جو 2 فیصد اضافہ ہے جبکہ نئے دستخط شدہ معاہدوں کی مالیت 15.3 فیصد بڑھ کر 177.65 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق خاص طور پر بی آر آئی کے شریک ممالک میں چینی کمپنیوں کے تحت ہونے والے معاہدہ منصوبوں کی کاروباری مالیت100.82 ارب ڈالر رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 0.8 فیصد زائد ہے جبکہ ان ممالک میں چینی کمپنیوں کے نئے دستخط شدہ معاہدوں کی مالیت 148.64 ارب ڈالرتک پہنچ گئی جو 15.7 فیصد اضافہ ہے۔
