اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے کمرشل سیٹیلائٹس کا جھرمٹ برازیل کو انٹرنیٹ کی خدمات فراہم...

چین کے کمرشل سیٹیلائٹس کا جھرمٹ برازیل کو انٹرنیٹ کی خدمات فراہم کرے گا

چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے علاقے وین چھانگ میں کمرشل خلائی جہازوں کی روانگی کے مقام کا منظر۔(شِنہوا)

شنگھائی(شِنہوا) چین کے کمرشل سیٹلائٹس کا جھرمٹ سپیس سیل برازیل کو سیٹیلائٹ مواصلاتی خدمات اور ملک کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ تک رسائی فراہم کرے گا۔

یہ خدمات سیٹلائٹس کے جھرمٹ کی موجد شنگھائی سپیس سیل ٹیکنالوجیز کمپنی لمیٹڈ اور برازیل کی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ٹیلی براس کے درمیان شراکت داری کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔اس حوالے سے دونوں اداروں کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ہیں۔

مفاہمت کی یادداشت کے مطابق برازیل کو کمرشل خدمات کی فراہمی باضابطہ طور پر2026 میں شروع ہو گی۔ یہ تعاون چینی کمپنی کے بیرون ملک کاروبار کا باضابطہ آغاز ہے۔

سپیس سیل زمین کے قریبی مدار میں مکمل فریکوئنسی بینڈز اور کثیر سطح اور کثیر مدارکے ڈیزائن کے حامل سیاروں کا جھرمٹ ہے۔ اس کے کمرشل نیٹ ورک کی تعمیر باضابطہ طور پر 6 اگست 2024 کو شروع کی گئی تھی۔

اس وقت خلا میں اس جھرمٹ کے 36 فعال سیارے موجود ہیں۔ ان سیاروں نے متعلقہ سروس ٹیسٹ مکمل کر کے ثابت کیا ہے کہ یہ براڈ بینڈ مواصلاتی خدمات فراہم کرنے کے قابل ہیں۔

سپیس سیل 2025 میں اپنی عالمگیر سیٹیلائٹ انٹرنیٹ سروس کا آغاز کرے گا جو مواصلات،نئی توانائی،جدید شہروں،جدید زراعت،آفات میں ہنگامی امداد اور زبوں حالی کا شکار معیشت میں معاونت کرے گی۔

اس وقت مدار میں چین کے ایک ہزار 59 سیارے موجود ہیں جن میں سے 492 کمرشل سیارے ہیں۔ اس سال جون کے اختتام تک 546 کمرشل خلائی کمپنیاں رجسٹر ہو چکی ہیں جو چین میں موثر کام کر رہی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!