اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں عالمی انٹرنیٹ کانفرنس 2024کے ووژین سربراہ اجلاس کا افتتاح

چین میں عالمی انٹرنیٹ کانفرنس 2024کے ووژین سربراہ اجلاس کا افتتاح

چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ووژین میں عالمی انٹرنیٹ کانفرنس 2024 کے ووژین سربراہ اجلاس کی افتتاحی تقریب کا منظر۔(شِنہوا)

ہانگ ژو(شِنہوا)عالمی انٹرنیٹ کانفرنس (ڈبلیو آئی سی) 2024 کے ووژین سربراہ اجلاس کا چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے قدیمی قصبے ووژین میں آغاز ہوگیا۔

2024 کی کانفرنس  کا موضوع  "عوام پر مرکوز اور مصنوعی ذہانت کے لئے اچھے ڈیجیٹل مستقبل کو گلے لگانا – سائبر سپیس میں مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تعمیر” ہے، جس میں عالمی ترقیاتی اقدامات، ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کے نظم ونسق جیسے موضوعات پر 24 ذیلی فورمز شامل ہیں۔

چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ووژین میں عالمی انٹرنیٹ کانفرنس 2024 کے ووژین سربراہ اجلاس کے افتتاح کے موقع پر شرکا نشستوں پر بیٹھے ہیں۔(شِنہوا)

چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ووژین میں عالمی انٹرنیٹ کانفرنس 2024 کے ووژین سربراہ اجلاس  کی افتتاحی تقریب سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل برائے اقتصادی و سماجی امور لی جن ہوا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ووژین میں عالمی انٹرنیٹ کانفرنس 2024 کے ووژین سربراہ اجلاس  کی افتتاحی تقریب سے چین کی ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی کے سی ای او اور بانی لی جن خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ووژین میں عالمی انٹرنیٹ کانفرنس 2024 کے ووژین سربراہ اجلاس کی افتتاحی تقریب سے ویتنام کے نائب وزیراعظم لے تھن لونگ  خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ووژین میں عالمی انٹرنیٹ کانفرنس 2024 کے ووژین سربراہ اجلاس  کی افتتاحی تقریب سے زیمبیا کے نائب صدر موتیلے نالومینگو خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

افتتاحی تقریب کے دوران انٹرنیٹ کے منظر نامے میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد اور کاروباری اداروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک ممتاز کنٹری بیوشن ایوارڈ پیش کیا گیا۔

ڈبلیو آئی سی کے لائحہ عمل کے تحت سربراہ اجلاس میں مصنوعی ذہانت پر ایک خصوصی کمیٹی کا قیام، تھنک ٹینک تعاون کے پروگرام کا آغاز اور ایک بین الاقوامی ڈیجیٹل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ بھی قائم کیا جائے گا۔

چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ووژین میں منعقدہ عالمی انٹرنیٹ کانفرنس 2024 کے ووژین سربراہ اجلاس کے دوران ممتاز کنٹری بیوشن ایوارڈ حاصل کرنیوالوں کا گروپ فوٹو۔(شِنہوا)

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!