اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسشِنہوا نیوز | اسرائیلی جنگی حملوں میں غزہ کے مختلف علاقوں میں...

شِنہوا نیوز | اسرائیلی جنگی حملوں میں غزہ کے مختلف علاقوں میں 15 فلسطینی جاں بحق

ہیڈلائن:

شِنہوا نیوز | اسرائیلی جنگی حملوں میں غزہ کے مختلف علاقوں  میں 15 فلسطینی جاں بحق

جھلکیاں:

مقامی ذرائع کے مطابق  بدھ کے روز جنوبی اور وسطی غزہ کی  پٹی میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 15 فلسطینی جاں بحق ہوگئےہیں، جب کہ اس دوران  شمالی غزہ میں اسرائیلی گولہ باری  بھی  جاری رہی  ہے۔

#شِنہوانیوز

سٹینڈ اپ (انگریزی): لیو یو تیان، نمائندہ شِنہوا

تفصیلی خبر:

یہ شِنہوا نیوز ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق  بدھ کے روز جنوبی اور وسطی غزہ کی  پٹی میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 15 فلسطینی جاں بحق ہوگئےہیں، جب کہ اس دوران  شمالی غزہ میں اسرائیلی گولہ باری  بھی  جاری رہی  ہے۔

مقامی ذرائع اور عینی شاہدین نے شِنہوا کو بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے خان یونس کے مغرب میں واقع علاقے المَواسی میں بے گھر افراد کے لیے لگائے گئے ایک خیمہ بستی  کو نشانہ بنایا۔

غزہ میں شہری دفاع کے محکمے نے ایک پریس بیان میں بتایا کہ انہوں نے سات افراد کی لاشیں نکالیں، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب، وسطی غزہ کے النُصیرات پناہ گزین کیمپ میں واقع العودہ اسپتال نے ایک مختصر بیان میں بتایا ہے  کہ خالد بن الولید اسکول میں   بے گھر افراد کے لئے قائم پناہ گزین  کیمپ پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!