تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں چینی سفیر ہان ژی چھیانگ چین اور تھائی لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے آفیشل لوگو کے اجرا کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
بینکاک(شِنہوا) تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ مارس سنگیام پونگسا نے کہا ہے کہ چین-تھائی لیںڈ تعلقات کی50ویں سالگرہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون میں مزید اضافے کا زبردست موقع ہے اور اگلے سال ’’چین-تھائی لیںڈ تعلقات کی گولڈن جوبلی‘‘ منائی جائے گی۔
چین اور تھائی لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے آفیشل لوگو کے اجرا کی تقریب بینکاک میں منعقد ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے مجاز حکام،تاجر برادری اور ذرائع ابلاغ کے تقریباً 200 نمائندوں نے شرکت کی۔
وزیر خارجہ مارس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تھائی لینڈ اور چین کے درمیان قریبی تعلقات پر زور دیا جن میں یکم جولائی 1975 کو دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے مشترکہ اعلامیے پردستخط کے بعد سےمسلسل ترقی ہوئی ہے۔
مارس نے کہا کہ 50ویں سالگرہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون میں مزید اضافے کا زبردست موقع ہے۔اگلے سال ’’تھائی لینڈ-چین تعلقات کی گولڈن جوبلی‘‘ منائی جائے گی۔
تھائی لینڈ میں چین کے سفیر ہان ژی چھیانگ نے کہا چین اور تھائی لینڈ کی دوستی کی طویل تاریخ ہے۔ اگلے سال چین اور تھائی لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کی 50ویں سالگرہ چین-تھائی لینڈ دوستی میں ایک سنگ میل ہی نہیں بلکہ دو طرفہ تعلقات کے تسلسل کا نیا نکتہ آغاز بھی ہے۔
آفیشل لوگو ڈریگن اور ناگا،نیک شگون کی حامل افسانوی کرداروں اور دونوں ملکوں کے قومی پرچموں کے رنگوں پر مشتمل ہے۔
