اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانوزیراعظم کیخلاف توہین عدالت درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب، سماعت...

وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کیخلاف توہین عدالت کیس میں فریقین کو درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل کیلئے طلب کر تے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔جمعرات کو لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف کیخلاف دائر توہین عدالت درخواست پرسماعت ہوئی۔

عدالت نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف درخواست کیسے دائر ہو سکتی ہے؟، پچھلی بار ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے معاملے پر معاونت کی یقین دہائی کرائی تھی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزیراعظم کو آرٹیکل 248کے تحت استثنیٰ حاصل ہے، جب تک شہباز شریف وزیر اعظم ہیں ان پر کیس نہیں کیا جا سکتا۔عدالت نے کہا کہ آپ پہلے سپریم کورٹ والا فیصلہ چیک کر لیں، سپریم کورٹ میں سیاستدانوں نے کارروائی نہ کرنے کا بیان دیا تھا، اگر سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں اس بارے میں کچھ نہیں لکھا تو ہم فیصلہ کریں گے، آپ سپریم کورٹ کا وہ فیصلہ پیش کریں۔

عدالت نے درخواست گزار سے کہا کہ بہتر ہے کہ آپ وکیل کر کے عدالت میں کیس لڑیں، آپ استثنیٰ کے نکتے پر تیاری کر کے پیش ہوں۔بعد ازاں عدالت نے فریقین کو درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!