اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانآئینی ترمیم پر ووٹ نہ دینے کی سزا، لیگی رکن قومی اسمبلی...

آئینی ترمیم پر ووٹ نہ دینے کی سزا، لیگی رکن قومی اسمبلی عادل بازئی ڈی سیٹ

الیکشن کمیشن نے لیگی رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی سیٹ کر دیا۔الیکشن کمیشن نے سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کیلئے بھیجے گئے ریفرنس پر فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمیشن نے این اے 262ون کی نشست کو خالی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عادل بازئی نے 26ویں آئینی ترامیم پر ووٹ نہ دے کر پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مروجہ قوانین کے مطابق تمام ممبران پارٹی گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔واضح رہے کہ عادل بازئی آزاد امیدوار منتخب ہونے کے بعد (ن) لیگ میں شامل ہوئے تھے۔بجٹ سیشن میں پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی پر لیگی صدر نواز شریف نے آرٹیکل 63اے کے تحت ان کی نااہلی کا ریفرنس سپیکر کو بھجوایا تھا جسے سردار ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو ارسال کردیا تھا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!