آسٹریلوی امپائر ٹونی ڈی نوبریگا چہرے پر گیند لگنے کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پرتھ میں ایک مقامی میچ کے دوران بیٹر نے اسٹریٹ ڈرائیو شاٹ کھیلا جس کے بعد گیند سیدھی ان کے چہرے پر لگی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے ، امپائر کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔
ڈاکٹرز کے مطابق آسٹریلوی امپائر اسپتال میں داخل ہیں، ان کی کوئی ہڈی نہیں ٹوٹی تاہم ان کے چہرے کا حلیہ بری طرح بگڑ گیا ہے جس کے باعث انکا آپریشن کیے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ ٹونی ڈی نوبریگا سے قبل بھی فیلڈ پر کئی ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں، 2019 میں 80 سالہ امپائر جان ولیمز ویلز میں گیند لگنے سے ہفتوں تک کوما میں رہنے کے بعد چل بسے تھے
