چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے شہر شی آن میں بِل ٹاور کا منظر۔(شِنہوا)
شی آن(شِنہوا) چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے دارالحکومت شی آن اور جاپان کے شہر نگویا کے درمیان دسمبر میں نئے فضائی روٹ کا آغاز کیا جائے گا۔
شی آن کے شیان یانگ بین الاقوامی ہوائی اڈے اور چائنہ ایسٹرن ایئر لائنز برانچ کے مطابق روٹ کا آغاز 20 دسمبر کو کیا جائے گا جس کی پروازیں ہر پیر،بدھ،جمعہ اور ہفتہ کو چلیں گی۔
شی آن سے پروازیں بیجنگ کے وقت کے مطابق دن ایک بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوں گی جو مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 15 منٹ پر نگویا پہنچیں گی۔
اس روٹ کے آغاز سے چائنہ ایسٹرن ایئرلائنز شی آن اور جاپان کے درمیان 2 روٹس چلائے گی جو چینی شہر کو ٹوکیو اور نگویا سے منسلک کریں گے۔
ہوائی اڈے کے مطابق چین کے ایک اہم فضائی مرکز کے طور پر شی آن مسلسل اپنے بین الاقوامی فضائی نیٹ ورک کو بہتر اور مربوط بنائے گا جس سے مسافروں کو آرام دہ اور موثر سفری سہولیات حاصل ہوں گی۔
