اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینزمبابوے کیخلاف سیریز،قومی ٹیم بلاوائیو پہنچ گئی

زمبابوے کیخلاف سیریز،قومی ٹیم بلاوائیو پہنچ گئی

قومی کرکٹ ٹیم تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے بلاوائیو پہنچ گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 24 نومبر کو ہوگا۔تین ٹی20 اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے پاکستان سے کل 10 کرکٹرز  براستہ دبئی بلاوائیو پہنچے۔

اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی سیریز کے بعد قومی کرکٹرز کا ایک دستہ پہلے ہی زمبابوے پہنچ چکا ہے، جس میں وائٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان، سلمان علی آغا، حارث روف، محمد عرفان خان اور حسیب اللہ خان شامل تھے۔

بابر اعظم، شاہین آفریدی، اور نسیم شاہ کو زمبابوے کے خلاف یا ون ڈے سیریز کیلئے آرام کروایا گیا ہے جبکہ انکی جگہ نوجوا نکھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔واضح رہے وائٹ بال پر مشتمل سیریز کا آغاز 24، 26 اور 28 نومبر کو تین ون ڈے میچز سے ہوگا، جس کے بعد یکم، 3 اور 5 دسمبر کو ٹی20 میچز کھیلے جائیں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!